خبرنامہ

ممبئی میں مراٹھی اور ہندی کا ٹکراؤ لوکل ٹرینوں تک پہنچا

ممبئی میں ہندی اور مراٹھی زبانوں کے درمیان چلنے والا تنازع اب مقامی لوکل ٹرینوں تک پہنچ گیا ہے۔ جمعہ کی شام سینٹرل لائن کی ایک لوکل ٹرین کے خواتین کمپارٹمنٹ میں زبان کے مسئلے پر خواتین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ بات معمولی سیٹ کے جھگڑے سے شروع ہوئی، لیکن جلد ہی زبان کے مسئلے میں بدل گئی۔ اس واقعے کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں ایک خاتون مراٹھی زبان میں دوسری خواتین سے کہتی ہوئی نظر آتی ہے: ’’اگر ممبئی میں رہنا ہے تو مراٹھی بولو، ورنہ باہر نکلو۔‘‘ اس کے بعد کئی خواتین اس بحث میں شامل ہو گئیں اور بات بڑھتے بڑھتے زبان کے تنازع تک جا پہنچی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ سینٹرل ریلوے کی ایک لوکل ٹرین کے لیڈیز کمپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ زبان کو لے کر بڑھتے تناؤ کے بعد ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) اور جی آر پی نے بھی معاملے کو سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر میں ہندی اور مراٹھی کے درمیان چلنے والا تنازع نہایت حساس اور پیچیدہ سماجی مسئلہ بن چکا ہے، جو لسانی شناخت، ثقافتی وقار، اور سیاسی نظریات سے جڑا ہوا ہے۔ حالیہ دنوں میں مہاراشٹر کے مختلف علاقوں سے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں ہندی بولنے والے شمالی بھارتی افراد کو زد و کوب کرتے دیکھا گیا۔مراٹھی زبان کو ریاست مہاراشٹر میں مقامی شناخت اور ثقافت کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ تاہم، گزشتہ برسوں میں خاص طور پر ممبئی میں ہندی بولنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جسے کچھ مراٹھی حلقے اپنی زبان اور تہذیب پر ’حملہ‘ تصور کرتے ہیں۔ اسی سوچ نے عوامی سطح پر لسانی کشیدگی کو ہوا دی ہے۔
راج ٹھاکرے کی جماعت مہاراشٹرا نونرمان سینا (MNS) بھی خاص طور پر ہندی بولنے والے شمالی بھارتیوں کے خلاف سخت موقف اپناتی آئی ہے۔ وہ مسلسل یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ممبئی اور مہاراشٹر میں مراٹھی زبان کو ترجیح دی جائے اور اسکولوں میں مراٹھی کو لازمی مضمون بنایا جائے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس مسئلے کا حل یہی ہے کہ مراٹھی کو اہمیت دی جائے، لیکن ہندی اور دیگر زبانوں کا بھی احترام برقرار رکھا جائے۔ تعلیم، ملازمت اور سرکاری شعبے میں ایک متوازن زبان پالیسی کی ضرورت ہے۔حال ہی میں مہاراشٹر حکومت نے ایک اعلان کیا تھا کہ مراٹھی اور انگریزی میڈیم اسکولوں میں ہندی کو تیسری زبان کے طور پر لازمی قرار دیا جائے گا۔ اس کے بعد ممبئی کے میرا روڈ علاقے میں ایک دکاندار کی پٹائی کا واقعہ سامنے آیا۔ راج ٹھاکرے نے وضاحت دی کہ دکاندار کو اس کے رویے کی وجہ سے مارا گیا، نہ کہ مراٹھی نہ بولنے کی وجہ سے۔ تاہم، یہ واضح ہے کہ زبان کا تنازع اب سیاست دانوں سے نکل کر عام لوگوں کے درمیان بھی جھگڑے کی صورت اختیار کر چکا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر