میک ان انڈیا اچھا خیال تھا،مگر پی ایم کی کوشش ناکام ہوئی

میک ان انڈیا اچھا خیال تھا، لیکن PM کی کوشش ناکام ہوئی: راہل گاندھی کا بیان
نئی دہلی: پارلیمنٹ کے موجودہ بجٹ سیشن کے تیسرے دن آج لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تجویز پر بحث جاری ہے۔ اس دوران اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “میک ان انڈیا” ایک اچھا خیال تھا اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اس کی کوشش بھی کی، مگر وہ اس میں ناکام رہے۔
راہل گاندھی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ ملک کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے حکومت کو مزید سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
اس بحث کا آغاز بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بٹھوڑی نے کیا، جب کہ 31 جنوری کو صدر کے خطاب کے ساتھ شروع ہونے والے اس بجٹ سیشن میں پہلے دن وزیرِ خزانہ نرملا ستھارمن نے اقتصادی سروے پیش کیا تھا اور دوسرے دن 1 فروری کو انہوں نے مالی سال 2024-25 کے لیے بجٹ پیش کیا تھا۔