خبرنامہ

نوکرانی کا ماسٹر پلان، جعلی ای ڈی ریڈ کا بھانڈا پھوٹا

ہلی سے ایک حیران کن واردات سامنے آئی ہے جس نے سکیورٹی انتظامات پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ دارالحکومت کے علاقے نیو فرینڈز کالونی میں ایک گھریلو ملازمہ نے اپنے ہی مالک کے گھر جعلی ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) چھاپہ ڈلوا دیا۔ دہلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملازمہ اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے پولیس کی وردیاں، اسلحہ اور گھر سے لوٹا گیا قیمتی سامان برآمد کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق 11 فروری کو تین افراد پولیس کی وردی میں ملبوس ہو کر ای ڈی افسران ظاہر کرتے ہوئے 86 سالہ ریٹائرڈ آرکیٹیکٹ آر سی سبر وال کے گھر میں داخل ہوئے۔ ملزمان نے اہل خانہ کو دھمکایا، ان کے موبائل فون قبضے میں لے لیے اور تلاشی کا ڈرامہ رچایا۔ جب متاثرہ شخص کے پوتے نے سوالات اٹھائے تو ملزمان تقریباً تین سے چار لاکھ روپے نقد اور سات قیمتی گھڑیاں لے کر فرار ہو گئے۔
تفتیش کے دوران پولیس نے 350 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا، جن میں رہائشی علاقے کے نجی کیمرے، پولیس کے سرویلنس کیمرے اور ٹریفک کیمروں کی ریکارڈنگ شامل تھی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزمان ایک کار کے ذریعے سرائے کالے خان سے گزرتے ہوئے غازی پور بارڈر پار کر کے اتر پردیش میں داخل ہوئے۔ گاڑی کی تلاش پولیس کو غازی آباد کے ویشالی سیکٹر 4 تک لے گئی جہاں کار برآمد کر لی گئی۔ٹیکنیکل سرویلنس کے ذریعے اس وقت فعال موبائل نمبروں کی جانچ کی گئی تو تفتیش کا رخ پوجا راجپوت کے گھر کی طرف مڑ گیا۔ مزید معلومات سے انکشاف ہوا کہ متاثرہ خاندان کی ملازمہ ریکھا دیوی اکثر اسی پتے پر آتی جاتی تھی۔ یوں سازش کا پردہ فاش ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت گھر کی مکمل معلومات اکٹھی کی تھیں، بالکل فلمی انداز میں۔ چند روز قبل گجرات میں بھی اسی طرز کی جعلی ای ڈی کارروائی کا معاملہ سامنے آیا تھا، جہاں ملزمان نے خود کو افسر ظاہر کر کے کروڑوں کی لوٹ مار کی کوشش کی تھی۔ دہلی پولیس اس پورے نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ رابطوں کی بھی جانچ کر رہی ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر