خبرنامہ

کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ کی امت شاہ سے ملاقات

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے پیر کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں کے درمیان کئی معاملات پر بات چیت ہوئی۔

جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے اور سیکیورٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

عمر عبداللہ نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، “ہم نے امت شاہ سے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے اور سیکیورٹی کے مسائل پر بات کی۔ ہمارا بجٹ سیشن تین مارچ کو ہے، اس پر بھی گفتگو ہوئی۔”

وزارتِ داخلہ کے دفتر نے اس ملاقات کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کی، اور عمر عبداللہ اور امت شاہ کی ملاقات کی تصویر بھی پوسٹ کی۔

یاد رہے کہ اگست 2019 میں حکومتِ بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والا قانون ختم کر دیا تھا، جس کے بعد جموں و کشمیر کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ بنا دیا گیا تھا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر