کرناٹک: مسلم ٹھیکوں میں 4٪ مختص، تنخواہوں میں اضافہ

کرناٹک اسمبلی نے مسلمانوں کے لیے سرکاری ٹھیکوں میں 4٪ مختص حصہ اور وزراء و ایم ایل ایز کی تنخواہوں میں دوگنا اضافہ کا بل پاس ، جب کہ شدید ہنگامے کے بعد کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔
بنگلور: کرناٹک اسمبلی میں شدید ہنگامے کے باوجود مسلمانوں کو سرکاری ٹھیکوں میں 4 فیصد مختص حصہ دینے کا بل منظور کر لیا گیا۔ اس بل کے تحت 2 کروڑ روپے تک کے سرکاری ٹھیکوں میں مسلم ٹھیکیداروں کے لیے مخصوص حصہ مختص کیا گیا ہے۔
اسی دوران، اسمبلی میں وزراء اور ایم ایل ایز کی تنخواہوں میں اضافے کا بل بھی منظور کیا گیا، جس کے تحت قانون سازوں کی تنخواہیں دوگنی ہو جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ کی تنخواہ 75,000 سے بڑھا کر 1.5 لاکھ روپے، جبکہ وزراء کی تنخواہیں 60,000 سے بڑھا کر 1.25 لاکھ روپے کر دی جائیں گی۔
اسمبلی میں ان معاملات پر شدید بحث اور ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد اجلاس کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ تاہم، کانگریس حکومت نے اپنے فیصلے کو حتمی شکل دے دی، جس سے ایک طرف اقلیتوں کو فائدہ پہنچے گا اور دوسری جانب عوامی نمائندوں کے مالی مراعات میں بھی بڑا اضافہ ہوگا۔