جموں و کشمیرہائی کورٹ کی طلاق یافتہ خواتین کو مطلقہ کہنے پر پابندی

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے طلاق یافتہ خواتین کو عدالتی سماعتوں میں ’مطلقہ‘ کہنے پر پابندی عائد کر دی، اسے ’بُری عادت‘ قرار دیتے ہوئے مکمل نام استعمال کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے خلاف ورزی کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ازدواجی تنازعے کے ایک مقدمے میں طلاق یافتہ خواتین کو عدالتی سماعتوں میں ’مطلقہ‘ یا ’ڈائی وورسی‘ کہنے پر پابندی عائد کر دی۔ عدالت نے اسے ’بُری عادت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا رویہ خواتین کے لیے تکلیف دہ ہے۔ جسٹس ونود چٹرجی کول نے تمام ذیلی عدالتوں کو ہدایت دی کہ طلاق یافتہ خواتین کا پورا نام لکھا جائے اور ’مطلقہ‘ کا لاحقہ استعمال نہ کیا جائے۔ اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر درخواست مسترد کرنے اور 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی سزا دی گئی۔