خبرنامہ

اسرائیلی بمباری: متعدد فلسطینی شہید، حماس کا راکٹ جوابی حملہ

اسرائیلی بمباری سے بڑی تعداد میں فلسطینی شہید، درجنوں زخمی، حماس نے جوابی راکٹ حملے کی تصدیق کی، جب کہ عالمی برادری تاحال خاموش۔

غزہ: اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں غزہ میں بڑی تعدادمیں فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے، جب کہ درجنوں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، شہداء میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اور ہسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں۔
اس وحشیانہ حملے کے جواب میں حماس نے تل ابیب کی جانب راکٹ داغنے کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ اسرائیلی فوج کے شہریوں پر حملوں کا ردعمل ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر ہسپتالوں اور مریضوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب، وائٹ ہاؤس نے اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے غزہ میں ہونے والی قتل و غارت گری کی ذمہ داری فلسطینی مزاحمت پر ڈالنے کی کوشش کی ہے۔
خبروں کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس اور رفح میں شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ فلسطینی عوام عالمی برادری سے اپیل کر رہے ہیں کہ اسرائیلی مظالم کو روکا جائے اور نہتے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر