غزہ پر اسرائیلی حملے جاری،24 گھنٹوں میں 60 افراد جاں بحق، 284 زخمی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں سے غزہ میں مزید 60 افراد جاں بحق اور 284 زخمی ہو گئے، جب کہ جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 54,381 تک جا پہنچی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 60 افراد ہلاک جب کہ 284 زخمی ہو گئے ہیں۔حماس کے زیر انتظام وزارت کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں شمالی غزہ کی پٹی گورنریٹ میں واقع ہسپتالوں کی تعداد شامل نہیں ہے کیوں کہ اس علاقے تک رسائی میں دشواری ہے۔
یاد رہے کہ سات اکتوبر 2023 کو جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 54،381 ہوگئی ہے۔ جب کہ ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیل نے سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے جواب میں غزہ میں اپنی فوجی کارروائی کا شروع کی تھی جس میں تقریبا 1،200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔