اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے میں ناکام

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے میں ناکام رہا ہے، اور اسرائیل کے قبضے کا خاتمہ ضروری ہے۔ حماس نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی روک دی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوٖغان نے کہا کہ حماس کے ساتھ ہوئے جنگ بندی معاہدے پر اپنے ‘وعدے کو پورا کرنے میں اسرائیل ناکام رہا’ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے قبضے کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
حماس نے پیر کے روز کہا کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی روک رہا ہے کیوں کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
حماس کے بیان پر اسرائیل نے کہا تھا کہ یہ (یرغمالیوں کو رہا نہ کرنا) معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ 19 جنوری کو نافذ ہوا تھا۔ اس کے بعد سے حماس نے 16 اسرائیلی اور 5 تھائی یرغمالیوں کو رہا کیا ہے۔
اس کے بدلے اسرائیل نے 566 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔