کیا ممبئی کا باندرا اب محفوظ جگہ نہیں رہی؟

ممبئی
مشہور فلم اداکار سیف علی خان پر حملے کے بعد پولیس سیکورٹی کی صورت حال پر جہاں سوال اٹھ رہے ہیں، وہیں یہ خدشہ بھی لوگوں کے دلوں میں جنم لے رہا ہے کہ باندرا اب محفوظ جگہ نہیں رہی۔ باندرا ممبئی کی ایک ایسی جگہ ہے جہاں فلمی اور دیگر بڑی شخصیات رہتی ہیں۔ اسی باندرا میں پچھلے سال سلمان خان کے گھر پر حملہ ہوا تھا اور اسی باندرا میں اکتوبر 2024 میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما بابا صدیقی کو ان کے بیٹے ذیشان کے دفتر کے باہر تین حملہ آوروں نے گولی مار دی تھی، جس کے بعد انہیں لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی موت ہو گئی۔