خبرنامہ

جی سیون بیان پر ایران کا سخت ردعمل، دوہرا معیار تنقید

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں جی۔7 ممالک کی جانب سے ایران کے مبینہ نامناسب حملوں کی مذمت پر ایران نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ٹوکیو میں قائم ایرانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جی۔7 کے وزرائے خارجہ سے اس سے مختلف مؤقف کی توقع بھی نہیں کی جا سکتی، خاص طور پر جب امریکہ خود اس تنازعے میں ایک فریق کے طور پر شامل ہے۔ایرانی سفارت خانے کے بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ امر باعثِ حیرت نہیں کہ جی-7 کا مشترکہ اعلامیہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں کی مذمت کرنے سے گریز کرتا ہے، حالانکہ تہران کے مطابق یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس طرزِ عمل سے جی-7 کے دیگر رکن ممالک کے کردار پر بھی کئی اہم سوالات اٹھتے ہیں۔
اس سے قبل امریکہ، جرمنی، کینیڈا، فرانس، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور یورپی یونین نے ایک مشترکہ بیان میں مشرقِ وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کو قابلِ مذمت قرار دیا تھا۔ اس بیان کے جواب میں ایران نے نہ صرف اس مؤقف کو مسترد کیا بلکہ کئی سنجیدہ سوالات بھی اٹھائے۔ایرانی حکام نے سوال کیا کہ کیا یہ ممالک واضح کر سکتے ہیں کہ خطے میں کن مقامات سے امریکی فوجی اڈے ایسے حملوں میں ملوث ہیں جن میں عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مزید یہ بھی پوچھا گیا کہ وہ کن فضائی راستوں کی وضاحت کریں گے جہاں سے امریکی کے سی۔135 طیارے پرواز کرتے ہوئے جنگی طیاروں کو ایندھن فراہم کرتے ہیں، جن پر ایران میں شہری اہداف کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
ایران نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جی۔7 ممالک کو یہ بھی واضح کرنا چاہیے کہ انہوں نے مبینہ جنگی جرائم کی مذمت کیوں نہیں کی، خصوصاً ان واقعات پر خاموشی کیوں اختیار کی گئی جن میں معصوم شہریوں، بشمول طلبہ، کے جانی نقصان کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ایران کے مطابق عالمی طاقتوں کا یہ دوہرا معیار خطے میں امن کے قیام کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر