خبرنامہ

ایران جلد یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کر سکتا ہے: آئی اے ای اے

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس آئندہ چند مہینوں میں دوبارہ یورینیم افزودگی کا عمل شروع کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے وضاحت کی کہ اگرچہ حالیہ امریکی حملوں سے ایران کے بعض جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، تاہم وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں۔
رافائل گروسی کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ نے ایران کے جوہری مراکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قریب پہنچ چکا ہے، جس کے بعد اس نے ایرانی تنصیبات پر حملہ کیا۔ بعد ازاں، امریکہ نے بھی فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع جوہری مراکز کو نشانہ بنایا۔ان حملوں کے ردعمل میں ایران نے بھی جوابی کارروائی کی، جس سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر