بھارتی نائب صدر جگدیپ دھکڑراتوں رات ایمس میں داخل

بھارتی نائب صدر جگدیپ دھنکڑ کو سینے میں تکلیف کے باعث رات 2 بجے ایمس میں داخل کرایا گیا، جہاں وہ CCU میں زیرِ نگرانی ہیں، تاہم حالت مستحکم ہے۔
نئی دہلی۔بھارت کے نائب صدر جگدیپ دھنکڑ (73 سال) کو اتوار کی صبح طبیعت خراب ہونے پر ایمس میں داخل کرایا گیا، تاہم ان کی حالت مستحکم ہے۔
ذرائع کے مطابق، انھیں سینے میں درد اور بےچینی کی شکایت کے بعد رات تقریباً 2 بجے اسپتال لے جایا گیا، جہاں کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر راجیو نارنگ کی نگرانی میں کریٹیکل کیئر یونٹ (CCU) میں رکھا گیا ہے۔
نائب صدر کی صحت پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے، جب کہ مرکزی وزیر صحت اور بی جے پی صدر جے پی نڈا نے ایمس جا کر ان کی خیریت دریافت کی۔