خبرنامہ

امریکہ سے ٹیریف کمی کے دعوے کو بھارت نے مسترد کیا

بھارت نے امریکی صدر کے ٹیریف کمی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں اور بھارت نے امریکہ سے کوئی وعدہ نہیں کیا، قومی مفادات کے تحت دو طرفہ بات چیت کو ترجیح دی جائے گی۔

بھارت کے تجارتی سکریٹری، سنیل برتھوال نے کہا، “امریکی صدر کے دعووں اور میڈیا کی رپورٹوں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا کیو ں کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت ابھی جاری ہے، بھارت نے امریکہ کے ساتھ تجارتی ٹیکس میں کمی کے حوالے سے کوئی وعدہ نہیں کیا ہے۔”

بھارت نے ابھی تک امریکہ سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کیا کہ وہ امریکی درآمدات پر ٹیریف کم کرے گا۔ یہ معلومات تجارتی سکریٹری سنیل برتھوال نے پیر کے روز پارلیمانی کمیٹی کے سامنے دی۔ ان کا یہ بیان اس وقت آیا جب امریکی صدر نے حال ہی میں کہا تھا کہ بھارت اپنے ٹیریف کو کافی حد تک کم کرنے پر راضی ہوگیا ہے۔

سنیل برتھوال نے پارلیمنٹ کی کمیٹی کو بتایا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان اس معاملے پر اب بھی بات چیت جاری ہے، اور ابھی تک دونوں ممالک کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ پارلیمنٹ کے متعدد اراکین نے امریکی صدر کے اس بیان پر سوالات اٹھائے تھے، جب انھوں نے کہا تھا کہ بھارت ٹیریف کم کرنے پر راضی ہوگیا ہے۔ اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سنیل برتھوال نے کہا، “امریکی صدر کے دعووں اور میڈیا کی رپورٹوں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، کیوں کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت ابھی جاری ہے، بھارت نے امریکہ کے ساتھ تجارتی ٹیکس پر کوئی وعدہ نہیں کیا ہے۔”

اس کے علاوہ، اس افسر نے یہ بھی کہا کہ تجارتی بات چیت کے دوران بھارت کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے ذرائع نے برتھوال کے حوالے سے کہا، “بھارت آزاد تجارت کے حق میں ہے اور تجارتی لبرلائزیشن چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھایا جا سکے۔” انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت تجارت کے فروغ کی حمایت کرتا ہے، لیکن ٹیریف جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور اس سے “مندی” آ سکتی ہے۔

سنیل برتھوال نے کمیٹی کو بتایا، “بھارت بہت زیادہ ٹیریف نہیں کم کرے گا، خاص طور پر ان شعبوں میں جو اس کی مقامی معیشت کے لیے اہم ہیں۔ بھارت اپنے قومی مفادات کو برقرار رکھنے کے لیے کثیرالجہتی طریقوں کے بجائے دو طرفہ طریقے سے ٹیریف میں کمی پر بات چیت کرنا پسند کرتا ہے۔”

کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ امریکہ کی ٹیریف پالیسیوں کے مقابلے میں، جنہوں نے براہ راست امریکہ کی ٹیریف پالیسیوں کو چیلنج کیا ہے، برتھوال نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی اور سرحدی امیگریشن کے مسائل کی وجہ سے ان کی صورتحال مختلف ہے۔ انہوں نے پھر سے یہ تصدیق کی کہ بھارت صرف ایسی تجارتی معاہدے پر دستخط کرے گا جو “دونوں فریقوں کے لیے فائدہ مند ہو۔”

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے مدت کے آغاز کے کچھ ہی ہفتوں بعد عالمی تجارت کو ہلا کر رکھ دیا۔ انہوں نے اپنے اتحادیوں اور مخالفین دونوں پر ٹیریف عائد کیے۔ ٹرمپ نے تمام تجارتی شراکت داروں پر “غیر منصفانہ” سلوک کرنے کا الزام لگایا اور اگلے ماہ بھارت سمیت کئی ممالک پر متبادل ٹیریف لگانے کا اعلان کیا۔

پچھلے ہفتے ٹرمپ نے بھارت کی “بھاری ٹیریف” پالیسیوں کی تنقید کی تھی اور نئی دہلی کی تجارتی پالیسیوں کو غیر منصفانہ اور تجارتی رکاوٹیں پیدا کرنے والا قرار دیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا تھا، “آپ بھارت میں کچھ بھی نہیں بیچ سکتے، یہ تقریباً پابندی کی طرح ہے۔ ویسے، وہ اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ وہ اب اپنے ٹیریف میں کمی کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آخرکار کسی نے ان کے کیے کا پردہ فاش کر دیا ہے۔”

اسی دوران یہ خبر بھی آئی ہے کہ بھارت نے امریکہ سے ستمبر 2025 تک کا وقت مانگا ہے تاکہ ٹیریف کے مسئلے کو تفصیل سے اور وسیع پیمانے پر حل کیا جا سکے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے ایوان میں ٹیریف کے مسئلے پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کس موضوع پر ٹیریف کم کرے گا؟ کیا بھارت نے سوچا ہے کہ وہ امریکہ پر متبادل ٹیریف عائد کرے گا؟ گوراو گوگئی نے کہا کہ بھارت کی ٹیریف پالیسی کیا ہوگی، یہ پورا ملک جاننا چاہتا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر