خبرنامہ

ہند-پاک کشیدگی: امریکہ سفارتی حل کا حامی،مداخلت سے گریزاں

واشنگٹن — امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں حالیہ تناؤ کے پیش نظر امریکہ براہِ راست کسی فریق کی حمایت یا مخالفت نہیں کرے گا، تاہم سفارتی سطح پر کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں ضرور جاری رہیں گی۔فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نائب صدر نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں پر امریکہ گہری نظر رکھے ہوئے ہے، مگر وہ کسی ایسی جنگ میں مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتا جو براہِ راست امریکہ کے مفادات سے متعلق نہ ہو۔
جے ڈی وینس نے کہا، ’’یہ ایک دوطرفہ تنازع ہے، اور ہماری کوشش یہی ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں اور اس مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل کریں۔‘‘ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر یہ تنازع شدت اختیار کرتا ہے، تو نہ صرف خطہ بلکہ عالمی سطح پر اس کے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔امریکی نائب صدر نے تسلیم کیا کہ حالیہ کارروائی میں بھارت کی جانب سے پہل ہوئی، جس کے جواب میں پاکستان نے ردِعمل ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا، ’’دونوں فریقین کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ صورتحال ایٹمی تصادم کی صورت اختیار نہیں کرے گی۔‘‘انھوں نے واضح کیا کہ امریکہ نہ تو بھارت کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر سکتا ہے اور نہ ہی پاکستان پر کوئی یکطرفہ دباؤ ڈال سکتا ہے۔ ان کے مطابق واشنگٹن کا کردار محض ثالثی اور مشاورت تک محدود رہے گا۔
ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں جنوبی ایشیائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق، وزیر خارجہ روبیو نے کہا کہ امریکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے، اور پاکستان و بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔امریکی قیادت کے حالیہ بیانات سے واضح ہے کہ واشنگٹن، خطے میں کسی بھی ممکنہ ایٹمی تصادم کو روکنے کے لیے سفارتی سطح پر متحرک ہے، تاہم وہ کسی بھی قسم کی براہِ راست مداخلت سے گریز کی پالیسی پر قائم ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر