خبرنامہ

بھارت کا چینی شہریوں کو دوبارہ سیاحتی ویزا جاری کرنے کا اعلان

بھارت نے اس ہفتے سے چینی شہریوں کو سیاحتی ویزا دوبارہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ قدم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری لانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو 2020 میں لداخ کی گلوان وادی میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد متاثر ہوئے تھے۔بیجنگ میں واقع بھارتی سفارتخانے نے اطلاع دی ہے کہ چینی شہری جمعرات سے سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں بیجنگ، شنگھائی اور گوانگژو میں بھارتی ویزا مراکز پر درخواست جمع کرانے کے طریقۂ کار اور ضروری دستاویزات کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔چین کی وزارتِ خارجہ نے بھارت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے سرحد پار سفر کو آسان بنانے کی ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گُوو جیاکُن نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے بڑھانا مشترکہ مفاد میں ہے اور چین اس سلسلے میں بھارت سے رابطے اور تعاون کے لیے تیار ہے۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارتی وزیرِ خارجہ ایس۔ جے شنکر نے حال ہی میں بیجنگ میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔ وہ 14 اور 15 جولائی کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین گئے تھے۔ اس دوران انھوں نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے بھی ملاقات کی اور باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دونوں ممالک نے تقریباً پانچ سال کے وقفے کے بعد دوبارہ کیلاش مانسروور یاترا کی اجازت دی تھی، جو کہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی ایک اور علامت ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر