خبرنامہ

بھارت اور پاکستان میں سیزفائر پراتفاق،افواج الرٹ اورکسی بھی خطرے سے نمٹنے کوتیار

نئی دہلی: بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے بعد جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ تاہم بھارت نے واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے اس کی افواج چوکس ہیں اور ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اعلان کیا کہ امریکہ کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر پر اتفاق ہوا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے امن کو ایک موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن دشمن کی کسی بھی شرارت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
وزارت دفاع کی پریس بریفنگ میں بھارتی نیوی کے کموڈور راگھو نائر نے کہا کہ بھارت کی تینوں افواج — بری، بحری اور فضائی ۔جنگ بندی پر عمل کریں گی، مگر وہ مکمل الرٹ ہیں اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’ہم اپنے ہر انچ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔‘اس موقع پر فوجی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی نے پاکستان کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا جن میں بھارتی دفاعی نظام، خاص طور پر S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنانے کا ذکر کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی جانب سے جو پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے وہ سراسر جھوٹ اور فریب ہے۔ ہمارے تمام ایئر بیسز اور اسلحہ ڈپو مکمل طور پر محفوظ ہیں۔‘


فضائیہ کی ونگ کمانڈر وایومیکا سنگھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’پاکستان کو فضائی اور زمینی محاذ پر بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ہماری جوابی کارروائی نے دشمن کے ہوش اڑا دیے ہیں۔‘
پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سیزفائر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کئی ممالک نے ثالثی میں کردار ادا کیا، جن میں ترکی، سعودی عرب اور امریکہ شامل ہیں۔ تاہم بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے یہ فیصلہ اپنی خودمختاری کو برقرار رکھتے ہوئے، پرامن مقاصد کے لیے کیا ہے۔ رائٹرز اور دیگر عالمی اداروں کے مطابق پاکستان نے اپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان کیا ہے، جسے تناؤ میں کمی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انھوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور دیگر اعلیٰ حکام سے بات چیت کی ہے۔ ان کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان جلد ہی غیر جانبدار مقام پر بات چیت کا نیا دور شروع ہو گا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ جنگ بندی ایک مثبت قدم ہے، مگر بھارت کو ہر وقت محتاط رہنا ہو گا کیونکہ پاکستان کی جانب سے ماضی میں سیزفائر کی خلاف ورزیوں کی طویل تاریخ موجود ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر