خبرنامہ

یومِ آزادی: اتحاد، مساوات اور ترقی کے عہد کا دن

سہلاؤ شریف/راجستھان (پریس ریلیز)

آج ہندستان اپنی آزادی کا 79واں سالگرہ نہایت شوق اور مسرت و شادمانی کے ساتھ منا رہا ہے۔ مگر یہ دن صرف خوشی اور جشن کا نہیں، بلکہ ان جانثاروں کی یاد کا دن ہے جنھوں نے غلامی کی تاریک رات کو چیر کر آزادی کا سورج طلوع کرنے کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں۔ وہ مردانِ حُر جن کے قدم کبھی جبر کے آگے نہ لرزے، جنھوں نے پھانسی کے پھندے کو ہنسی خوشی گلے کا ہار بنایااور قید و بند کی صعوبتوں کو اپنی آزادی کی قیمت سمجھ کر قبول کیا۔ یہ ان پاکیزہ لہو کی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہم اس آزادی کو محض ایک تحفہ نہیں بلکہ ایک امانت سمجھیں، اور اس کے تحفظ و استحکام کو اپنی اولین ذمہ داری جانیں۔مذکورہ خیالات کا اظہار مغربی راجستھان کی عظیم وممتاز اور علاقۂ تھار کی مرکزی دینی وعصری درسگاہ “دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف،باڑمیڑ کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا محمدشمیم احمد صاحب نوری مصباحی نےپریس ریلیز کے ذریعے کیا۔
حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے مزید کہا کہ آزادی کے اس طویل سفر کے باوجود، ہمارا ملک آج بھی بھوک مری، بیروزگاری، غربت، تعلیمی پسماندگی اور سماجی ناہمواری جیسے کرب ناک مسائل سے دوچار ہے۔ ایک طرف چند مٹھی بھر سرمایہ دار پورے ملک کی دولت پر قابض ہیں، جب کہ دوسری طرف محنت کش عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں۔ اقلیتوں اور محروم طبقات کے حق میں مساوات کے نعرے تو بلند ہوتے ہیں، مگر عملی طور پر ان کے حقوق سلب کرنے کی سازشیں جاری ہیں۔ فرقہ پرستی اور تنگ نظری کی زہریلی ہوائیں ہمارے قومی اتحاد اور ہندوستان کی اصل روح کو کمزور کر رہی ہیں۔انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں کچھ ایسے عناصر سرگرم ہوئے ہیں جو محض شک اور گمان کی بنیاد پر بے گناہ انسانوں کا خون بہانے سے دریغ نہیں کرتے۔ کہیں اخلاق، کہیں جنید، کہیں پہلو خان، اور نہ جانے کتنے ہی بے قصور، اس سفاک سلسلے کی خونچکاں داستان کا حصہ بن چکے ہیں۔ یہ وہ ہندوستان نہیں جو ہمارے جانبازوں اور قربانی دینے والے سپوتوں کے خوابوں میں بسایا گیا تھا۔ ان کے خوابوں کا ہندوستان ایک ایسا ملک تھا جہاں امن ہو، مساوات ہو، رواداری ہو اور بھائی چارہ ہو۔
لہٰذا آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب، بطور ہندوستانی، یہ عہد کریں کہ:
ہم ہر قسم کی فرقہ واریت، نفرت اور تعصب کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ترقی کے ثمرات سب تک پہنچانے کے لیے سماجی و معاشی انصاف کو یقینی بنائیں گے۔اقلیتوں، دلتوں، پسماندہ اور کمزور طبقات کو مساوی مواقع فراہم کریں گے۔ہندوستان کو دنیا میں امن، انصاف اور ترقی کی روشن علامت بنائیں گے۔
یومِ آزادی کا پیغام یہی ہے کہ آزادی کا مطلب صرف غلامی سے نجات نہیں، بلکہ ایسا ماحول قائم کرنا ہے جہاں ہر شہری کو عزت، انصاف، خوشحالی اور مساوات میسر ہو۔ یہ ہمارا اجتماعی عہد ہے کہ ہم اس وطن کو ایسا ہندوستان بنائیں گے جو قربانی دینے والوں کے خوابوں کی حقیقی تعبیر ہو۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر