ٹرمپ کے آرڈرز سے بھارتیوں کی مشکلات میں اضافہ

نیوارک ایئرپورٹ پر امریکی حکام کی سختیوں نے تارکین وطن میں تشویش پیدا کر دی
نیو جرسی (27 جنوری 2025) – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی دوسرے ممالک سے امریکہ میں داخل ہونے والے افراد کے لیے نئی سختیوں کا نفاذ کیا ہے، جس کے بعد امریکہ جانے کی خواہش رکھنے والے افراد میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔
ٹرمپ نے امریکہ میں غیر ملکیوں کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے متعدد احکام جاری کیے ہیں اور یہ بھی اعلان کیا کہ پیدائشی شہریت کا حق ختم کیا جائے گا، جس نے خاص طور پر ہندوستانی تارکین وطن میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ اس فیصلے نے نہ صرف امریکہ میں رہنے والے تارکین وطن کو متاثر کیا ہے، بلکہ وہ افراد بھی پریشان ہیں جو امریکہ میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
حال ہی میں نیو جرسی کے نیوارک ایئرپورٹ پر امریکی حکام کی جانب سے ایک اور معاملےنے اس تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔