خبرنامہ

2161 کروڑ کے شراب گھوٹالے میں بگھیل کے بیٹے پر شکنجہ

چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما بھوپیش بگھیل کے بیٹے چیتنّیہ بگھیل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ شراب گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عمل میں آئی ہے۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ شراب گھوٹالے سے حاصل شدہ رقم چیتنّیہ بگھیل تک پہنچ رہی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ اسکینڈل سن 2019 سے 2022 کے درمیان ہوا، جس سے غیر قانونی طور پر تقریباً 2161 کروڑ روپے کمائے گئے۔ اس سلسلے میں ای ڈی اب تک تقریباً 205 کروڑ روپے کی جائیدادیں منسلک کر چکی ہے۔حالیہ کارروائی کے دوران ای ڈی نے بھوپیش بگھیل کے رہائشی احاطے پر دوبارہ چھاپہ مارا، جو ان کے بیٹے چیتنّیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر استعمال ہوتا ہے۔ یہ کارروائی نئی شہادتیں سامنے آنے کے بعد کی گئی۔
ای ڈی کی تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ شراب کا یہ غیر قانونی کاروبار ایک منظم نیٹ ورک کے ذریعے چلایا جا رہا تھا، جس میں سابق افسران اور کاروباری افراد شامل تھے۔ گرفتار کیے گئے افراد میں انل ٹوٹیزہ (سابق آئی اے ایس افسر)، اروند سنگھ، تریلوک سنگھ ڈھلوں، انور ڈھیبر، اور ارون پتی ترپاٹھی شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ یہ لوگ شراب کی خرید و فروخت کے ذریعے کمیشن، کچی فروخت، اور مارکیٹ میں غیر منصفانہ حصے داری جیسے طریقوں سے غیر قانونی آمدنی حاصل کرتے تھے۔ ریاستی شراب دکانوں سے بغیر کسی سرکاری ریکارڈ کے کچی دیسی شراب فروخت کی جاتی تھی، جس سے ساری رقم نیٹ ورک کے پاس جاتی تھی، جبکہ حکومت کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا تھا۔تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اس وقت کے ریاستی وزیر برائے آبکاری، کویاسی لکھما، کو بھی مبینہ طور پر ہر ماہ نقد رقم دی جاتی تھی، جو اسی گھوٹالے کی آمدنی کا حصہ تھی۔
اس معاملے پر بھوپیش بگھیل نے اپنے ردعمل میں الزام لگایا کہ مرکزی ایجنسیاں سیاسی انتقام کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، اور دوسری طرف اپوزیشن رہنماؤں کو دبانے کے لیے ای ڈی، آئی ٹی، سی بی آئی اور ڈی آر آئی جیسے اداروں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے طنزاً کہا کہ ان کے بیٹے کی سالگرہ کے دن گھر پر چھاپہ مارا گیا، جیسے ان کے اپنے جنم دن پر ان کے مشیروں کے گھروں پر کارروائی کی گئی تھی، اور اسے وہ ایک “یادگار تحفہ” قرار دیتے ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر