خبرنامہ

آپریشن سندور میں بھارت کی تینوں افواج کا مشترکہ اور موثر ردعمل:وزارت دفاع

نئی دہلی: بھارت کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ‘آپریشن سندور’ کے دوران ملک کی قومی سلامتی کے نظام نے باہمی ہم آہنگی، حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ بیان کے مطابق اس کارروائی میں بری، بحری اور فضائی افواج کی جانب سے مؤثر اور مربوط ردعمل دیکھنے کو ملا۔یہ آپریشن 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد کیا گیا، جس کے جواب میں بھارت نے 6 مئی کی رات کو دہشت گردی کے ڈھانچوں پر ٹارگٹڈ حملے کیے۔ اس کے بعد پاکستان نے 8، 9 اور 10 مئی کو بھارتی فوجی ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کرنے کی کوشش کی، جس کا سخت جواب دیا گیا۔
بھارت نے فضائی، زمینی اور بحری سطح پر پاکستان کے متعدد اہم دفاعی مقامات کو نقصان پہنچایا، جن میں فضائی اڈے، دفاعی نظام، کمان مراکز اور ریڈار اسٹیشن شامل تھے۔ بعد ازاں، بھارت اور پاکستان نے 10 مئی کو تمام قسم کی عسکری کارروائی فوری طور پر روکنے پر اتفاق کیا۔وزارت دفاع کے مطابق بھارت کی جوابی کارروائی مکمل منصوبہ بندی، خفیہ معلومات اور محتاط حکمت عملی پر مبنی تھی، جس کے نتیجے میں دشمن کو شدید نقصان ہوا جبکہ بھارتی افواج کو کم سے کم نقصان پہنچا۔ پاکستان نے بھارتی فضائی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، مگر بھارت کے مؤثر دفاعی نظام نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا۔
وزارت کا کہنا ہے کہ اس کامیابی میں “متحدہ کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹریٹجی” (ICCS) کا مرکزی کردار رہا، جس نے بروقت خطرات کی نشاندہی اور ان کا تدارک ممکن بنایا۔ اس دوران تمام افواج، حکومتی اداروں اور ایجنسیوں نے مکمل تعاون فراہم کیا۔فضائیہ نے دہشتگرد ٹھکانوں پر موثر حملے کیے، جن میں نُور خان اور رحیم یار خان کے ایئر بیسز شامل ہیں۔ بھارت کے جدید فضائی دفاعی نظام، جیسے “آکاش” میزائل، پیکورا اور اوسا-اے کے، نے دشمن کے ڈرونز اور بغیر پائلٹ طیاروں کے خلاف مضبوط دفاع فراہم کیا۔
بری فوج نے بھی دفاعی اور جارحانہ دونوں سطحوں پر اپنی تیاری اور ہم آہنگی کا ثبوت دیا، جب کہ فضائیہ کے ساتھ مل کر دشمن کے فضائی حملوں کا مؤثر جواب دیا۔بحریہ کی شمولیت بھی نمایاں رہی۔ وزارت کے مطابق، بھارتی بحریہ نے سمندری نگرانی اور خطرات کی بروقت شناخت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بحری بیڑے، جن میں مگ-29K لڑاکا طیارے اور جدید ہیلی کاپٹر شامل تھے، مسلسل چوکسی کے ساتھ گشت کرتے رہے۔
کیرئیر بیٹل گروپ نے دشمن کے فضائی حملوں کو روکنے کے لیے ایک مضبوط دفاعی حصار قائم کیا، خاص طور پر مکران کے ساحلی علاقوں سے ممکنہ خطرات کے خلاف۔ وزارت نے کہا کہ بحریہ کی موجودگی نے دشمن کے عزائم کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔بیان کے مطابق، بحریہ کے پائلٹس نے مسلسل پروازیں کیں، جس سے بھارت کی تیاری اور سمندری طاقت کا واضح پیغام دشمن کو ملا۔ سمندر میں بھارت کی برتری نے اس کی دفاعی صلاحیتوں، خاص طور پر میزائل اور طیارہ شکن دفاع، کو مضبوطی سے ثابت کر دیا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر