خبرنامہ

کرناٹک سیاست میں شیوکمار کا تازہ بیان نئی بحث چھیڑ گیا

کرناٹک کانگریس میں اس وقت جاری سیاسی ہلچل اور اندرونی اختلافات کے درمیان ریاست کے نائب وزیرِ اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا تازہ بیان ایک بار پھر سیاسی گفتگو کا مرکز بن گیا ہے۔ شیوکمار نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات چیت میں کہا کہ کانگریس ایک قدیم اور منظم سیاسی جماعت ہے، جس میں مرکزی قیادت ہمیشہ رہنمائی کا کردار ادا کرتی ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ کرناٹک میں کانگریس کی حکومت قائم ہے، لیکن بڑے فیصلوں کے معاملے میں سبھی رہنماؤں کو پارٹی کے آئین اور اصولوں کے مطابق چلنا ضروری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جب بھی دہلی میں موجود پارٹی ہائی کمان وزیرِ اعلیٰ یا انہیں مشاورت کے لیے بلائے گی، وہ بلا تردد دہلی جائیں گے۔ شیوکمار نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن پر عمل کرنا ہر رہنما کی بنیادی ذمہ داری ہے اور وہ بھی اسی روایت کے پابند ہیں۔اپنی ذات اور برادری کے حوالے سے پیدا ہونے والی بحث پر انہوں نے کہا کہ ان کی اصل پہچان ’’کانگریس‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگرچہ ایک مخصوص برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ برادری انہیں پسند بھی کرتی ہے، لیکن ان کی سیاسی وابستگی وسیع ہے۔ وہ خود کو تمام طبقات چاہے وہ پسماندہ طبقات ہوں، اقلیتیں ہوں یا کوئی اور سماجی گروہ سب کا نمائندہ سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وکّالِگا برادری بھی دراصل پچھڑے طبقے میں شمار ہوتی ہے، اس لیے ان کا رابطہ ہر طبقے کے ساتھ ہے اور وہ سب کے مسائل سے یکساں طور پر جڑے ہیں۔
ان کے اس بیان سے ایک روز قبل انہوں نے پر ایک معنی خیز پیغام جاری کیا تھا جسے سیاسی حلقے کانگریس ہائی کمان کے نام ایک اشارہ قرار دے رہے ہیں۔ شیوکمار نے لکھا کہ اپنا وعدہ پورا کرنا دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ چاہے کوئی جج ہو، صدرِ مملکت ہو یا کوئی عام فردسب کو اپنے قول پر قائم رہنا چاہیے، کیونکہ وعدے کی سچائی ہی اصل طاقت ہے۔قابلِ ذکر ہے کہ 2023 کے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کے بعد یہ بات غیر رسمی طور پر سامنے آئی تھی کہ وزیرِ اعلیٰ سِدّارامیا اپنی مدتِ کار کے پہلے ڈھائی سال خدمات انجام دیں گے اور باقی مدت ڈی کے شیوکمار کو دی جائے گی۔ اگرچہ پارٹی نے کبھی اس بات کی تصدیق نہیں کی، لیکن حالیہ دنوں میں شیوکمار نے اعتراف کیا تھا کہ اس حوالے سے کچھ خفیہ نوعیت کی مفاہمت ضرور طے پائی تھی۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر