خبرنامہ

اسلام پور میں تاریخ ساز و پر شکوہ متحدہ جلوسِ محمدی

اسلام پور میں اس سال ۱۵۰۰ واں جشنِ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ نہایت شان و شوکت اور والہانہ عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر شہر میں اس علاقے کی تاریخ کا سب سے بڑا اور متحدہ جلوسِ محمدی ﷺ برآمد ہوا جو جمعہ کی نماز کے بعد سہ پہر ۳ بجے کورٹ میدان سے روانہ ہوا۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ جلوس انسانی سمندر میں تبدیل ہوگیا۔ بعض اندازوں کے مطابق ستر ہزار، جب کہ بعض ذرائع کے مطابق ایک لاکھ افراد اس عظیم الشان جلوس میں شریک ہوئے۔

اس جلوس کے کامیاب انعقاد پر جلوسِ محمدی کمیٹی اسلام پور نے خصوصی شکریہ ادا کیا مفتی فیروز عالم مصباحی صدر علماء کونسل اسلام پور، مفتی سمیع اللہ ثقافی جنرل سیکرٹری علماء کونسل، جناب اطہر علی، جناب محمود احمد نوری (مالک ایم ڈیزائن اسٹوڈیو)، جناب حفیظ احمد نوری صدر گنجریا اتحاد ویلفیئر سوسائٹی، پروفیسر مولانا محمد شہباز عالم مصباحی علاقائی صدر آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ (شمالی بنگال و سیمانچل یونٹ)، جناب محمد شفیق نوری، مولانا شمیم نوری اور جناب محمد مستقیم (نیو فینس ویلفیئر سوسائٹی) کا، جن کی مسلسل کوششوں اور رہنمائی سے یہ تاریخی جلوس ممکن ہوسکا۔
شریک علما میں مولانا حشیم الدین نوری مدرس جامعہ اہل سنت جوہر العلوم گنجریا، مولانا شاہد فریدی بھوجا گاؤں، قاری کلیم اللہ چشتی، مولانا احسان رضا مصباحی (انڈیا نیوز ٹوڈے)، قاری فیاض نقشبندی بانی مدرسۃ البنات گنجریا بازار، جناب احمد رضا نوری، ڈاکٹر صادق الاسلام چیئرمین انقلاب فاؤنڈیشن، حاجی مظفر حسین چھوسیا، صحافی شمس آغاز شمسی اور مفتی ذاکر حسین قاضی گاؤں کے نام نمایاں ہیں جن کی موجودگی نے جلوس کو مزید رونق بخشی۔


یہ پہلا موقع تھا کہ اسلام پور سب ڈویژن اور اطراف کے گاؤں اور محلوں سے قافلے ایک ساتھ نکلے اور عشقِ رسول ﷺ کا ایسا والہانہ منظر پیش کیا جو ناقابلِ فراموش ہے۔ نوجوانوں اور بزرگوں کی جوش و خروش سے بھر پور شرکت نے اس اجتماع کو اتحادِ امت کی روشن علامت بنا دیا۔ جلوسِ محمدی کمیٹی اسلام پور نے کہا کہ یہ عظیم الشان جلوس امت کی طاقت، اتحاد اور عشقِ رسول ﷺ کا بے مثال مظہر تھا جسے تاریخ سنہرے حروف سے یاد رکھے گی۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر