خبرنامہ

اسلام پور میں اقلیتی سیل کی اہم میٹنگ

ضلع اقلیتی صدر ریحان عالم کا اہم پیغام

رپورٹ: محمد شہباز عالم

اسلام پور: آل انڈیا ترنمول کانگریس مائناریٹی سیل کے دفتر واقع اسلام پور میں بتاریخ 17 اگست 2025، بروز اتوار ایک نہایت اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ کی صدارت ضلع اقلیتی صدر جناب ریحان عالم نے کی۔ یہ اجلاس دوپہر ایک بجے شروع ہوا اور تین بجے تک جاری رہا، جس میں ہمتا باد اور رائے گنج کی متعدد سرکردہ اقلیتی شخصیات نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران جناب ریحان عالم نے بعض فعال افراد کو اقلیتی سیل کے کلیدی عہدے سونپے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یہ ان کے لیے باعثِ فخر ہے کہ وہ ریحان عالم جیسے تجربہ کار، جواں فکر اور سیاست آزمودہ رہنما کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ عہدے پانے والے افراد نے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور اپنی پوری وفاداری اور محنت پارٹی کے لیے وقف کرنے کا عزم کیا۔

اختتامی خطاب میں ضلع اقلیتی صدر جناب ریحان عالم نے واضح پیغام دیا کہ سن 2026 کے اسمبلی انتخابات میں ہر کارکن کو پوری تیاری اور جانفشانی کے ساتھ اپنے اپنے حلقوں میں ترنمول کانگریس کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کرنا ہوگا۔ انھوں نے زور دے کر کہا:
“اگر اقلیت کو ترقی کرنی ہے تو اسے مزید متحرک ہونا پڑے گا۔”

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ ایٹہار کے ایم ایل اے جناب مشرف حسین جیسے متحرک اور فعال رہنما ہیں، جو نہ صرف زمینی سطح پر عوام سے جڑے ہیں بلکہ محترمہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اعتماد یافتہ بھی ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر