قرآن پوری انسانیت کی ہدایت کے لیے خدانے اپنے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمایا۔ اس میں زندگی کے تمام پہلوؤں کے لیے بہترین رہنما اصول ہیں۔اس لیے قرآن کو ہدایت کا منبع و سرچشمہ کہا جاتا ہے۔ حدیث میں ہے کہ تم میں سب سے بہتر وہ ہے جس نے قرآن پڑھا اور اس کو پڑھایا ۔ اور ایک حدیث میں ہے ’’ بے شک وہ آدمی جس کے دل میں قرآن کا کچھ حصہ نہیں وہ ویران گھر کی طرح ہے “ قرآن مسلمان کی زندگی کے بنیادی ستون ہیں، جو ایمان، عمل، اخلاق اور معاشرتی زندگی کو درست اور متوازن بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ اس کی پیروی کرنے سے فرد اور معاشرہ دونوں کی فلاح ممکن ہے-