پہل دشمن نے کی تو انجام سنگین ہوگا،بھارت

بھارت نے فضائی کارروائی میں دہشتگرد ٹھکانے تباہ کیے اور خبردار کیا کہ کسی بھی جوابی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔
بھارت کی جانب سے ایک مؤثر فضائی کارروائی کے دوران پاکستان کے اندر موجود نو مبینہ دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 70 سے زائد شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس کارروائی کے بعد بھارتی حکومت نے واضح کیا کہ نشانہ صرف دہشت گردی کے مراکز تھے اور عام شہری یا فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔بھارت نے متنبہ کیا کہ اگر پاکستان کی جانب سے کوئی جوابی کارروائی ہوئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اس تناظر میں ملک بھر میں، کشمیر سے لے کر جنوبی بھارت اور مشرقی ریاستوں تک، سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا۔
ادھر پاکستان کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی ضرور ہوئی، لیکن بھارت کی اس پیش قدمی — جسے “آپریشن سندور” کا نام دیا گیا — نے پاکستان کو گہرا پیغام دیا ہے، جس کے بعد اس کے لیے مستقبل میں کسی جارحیت کا سوچنا بھی مشکل