خبرنامہ

ہنی مون پر شوہر کا قتل: بیوی، عاشق اور 3 قاتل گرفتار

میگھالیہ کے خوبصورت مقام ویساڈونگ واٹر فالز میں پیش آئے ایک چونکا دینے والے قتل کیس میں پولیس نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ قتل کے اس معاملے میں بیوی، اس کا عاشق اور تین کرائے کے قاتلوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، 29 سالہ راجا رگھونشی اور 25 سالہ سونم کی شادی 11 مئی کو مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں ہوئی تھی۔ شادی کے بعد دونوں 20 مئی کو ہنی مون منانے آسام کے گوہاٹی ہوتے ہوئے میگھالیہ کے مشہور سیاحتی مقام چیراپونجی (سوہرہ) پہنچے۔
قتل کی سازش:
پولیس کے مطابق، سونم پہلے سے ہی راج کُشواہا نامی شخص کے ساتھ رشتے میں تھی۔ اس نے راجا کو راستے سے ہٹانے کی سازش کی اور اپنے عاشق کے ذریعے تین کرائے کے قاتلوں کو ہائر کیا۔22مئی کو یہ جوڑا نونگریات نامی پہاڑی گاؤں گیا، جہاں تقریباً 3000 سیڑھیاں چڑھنے کے بعد انھوں نے رات گزاری۔ اگلے دن، یعنی 23 مئی کو دونوں واپس چیراپونجی لوٹے اور وہاں سے اسکوٹر پر ویساڈونگ واٹر فالز کی طرف روانہ ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہیں تینوں کرائے کے قاتل پہلے سے موجود تھے اور انہی کے ذریعے راجا کا قتل کروایا گیا۔ قتل کے وقت سونم بھی وہیں موجود تھی۔
سراغ کیسے ملا؟
اس ہولناک قتل کی گتھی ایک چھوڑے گئے سوٹ کیس کی مدد سے سلجھی۔ جوڑا جب ہوٹل میں کمرہ نہ ملنے پر نونگریات گیا تو وہ اپنا سوٹ کیس ہوٹل میں ہی چھوڑ گئے تھے۔ پولیس کو اسی سوٹ کیس میں سونم کا ‘منگل سوترا’ اور ایک انگوٹھی ملی۔ شادی شدہ عورت کا اپنا منگل سوترا چھوڑ جانا معمولی بات نہیں تھی، جس پر پولیس کو شک ہوا اور سونم پر تفتیش کا دائرہ تنگ کیا گیا۔پولیس کی تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ سونم اترپردیش کے غازی پور میں چھپی ہوئی ہے، جہاں سے اس نے خود پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ اس کے بعد پولیس نے راج کشواہا اور دیگر تینوں ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔


میڈیا کے سامنے پیشی:
میگھالیہ پولیس نے چاروں مرکزی ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ تصاویر میں راج کشواہا سفید قمیض میں الگ بیٹھا دکھائی دیا، اس کے ساتھ آنند، آکاش (کالی ٹی شرٹ میں) اور وِشال (چیک والے سفید شرٹ میں) موجود تھے۔ ان سبھی کو شیلونگ کی عدالت نے 8 دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔
پولیس کی تفتیش:
پولیس قتل کی پوری منصوبہ بندی، مالی لین دین اور سونم و راج کے درمیان تعلقات کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قتل نہ صرف پہلے سے منصوبہ بند تھا بلکہ بڑی بےرحمی سے انجام دیا گیا۔یہ کیس ایک معمولی ہنی مون سفر سے شروع ہو کر ایک ہولناک قتل میں بدل گیا، جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر