خبرنامہ

میرٹھ میں لرزہ خیز قتل: کالا جادو اور وحشیانہ سازش کا انکشاف

سوربھ راجپوت جسے اس کی بیوی مسکان رستوگی نے اپنے آشنا ساحل شکلاکے ساتھ مل کر ہلاک کردیا، کے ارکان خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ جادوٹونا کے نتیجہ میں قتل کا یہ سنسنی خیز واقعہ پیش آیاہے۔

میرٹھ میں سوربھ راجپوت کے قتل نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس وحشیانہ قتل کے بعد سامنے آنے والے تفصیلات نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا ہے، اور اس واقعے میں کالا جادو یا ٹونا کے عنصر کی موجودگی کے شبہات کو تقویت دی ہے۔
پولیس تفتیش کے مطابق، قاتل ساحل اور اس کی ساتھی مسکان ’’کرن پِشاچنی‘‘ کی سِدھی حاصل کرنا چاہتے تھے، جس کے لیے انھوں نے یہ بھیانک قدم اٹھایا۔ مسکان نے اپنی ماں کویتا رسٹوگی سے بھی اس بارے میں معلومات حاصل کی تھیں۔ ساحل نے مسکان سے کہا تھا کہ ’’تمھیں سوربھ کو مارنا ہوگا، تب ہی ہم ایک نئی زندگی شروع کر سکیں گے۔‘‘
قتل کے بعد، ساحل نے سوربھ کا کٹا ہوا سر اور ہاتھ ایک بیگ میں ڈال کر اپنے گھر لے گیا اور 24 گھنٹے تک اس کے ساتھ سوتا رہا۔ وہیں، سوربھ کا دھڑ مسکان کے کمرے میں بستر کے باکس میں رکھا تھا اور مسکان بھی اسی بستر پر سوتی رہی۔ ساحل کے کمرے کی دیواروں پر بنی ڈراونی تصاویر اور ٹونٹک سے متعلق نقش و نگار نے پولیس کو بھی حیران کر دیا۔
مسکان کی ماں کویتا رستوگی نے تسلیم کیا کہ جب ان کی بیٹی سوربھ کے ساتھ تھی، تو وہ ایک عام لڑکی تھی، لیکن 2019 میں ساحل کے ساتھ تعلقات کے بعد اس کی شخصیت یکسر بدل گئی۔ پولیس کے مطابق، سوربھ کو مارنے کی منصوبہ بندی اس کے ہندوستان آنے سے پہلے ہی کر لی گئی تھی۔ چاقو، استرا، نشہ آور دوا، اور پولی تھین جیسے سامان پہلے ہی خرید لیے گئے تھے۔ دونوں نے 3 مارچ کی رات کو سوربھ کا قتل کیا اور 4 مارچ کو ہماچل جاکر جشن منایا۔
اب میرٹھ پولیس کی ایک ٹیم ہماچل گئی ہے تاکہ وہاں سے مزید ثبوت اکٹھے کیے جا سکیں۔ پولیس اپنی چارج شیٹ کو اتنا مضبوط بنانا چاہتی ہے کہ عدالت سے مسکان اور ساحل کو سخت سے سخت سزا دلائی جا سکے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر