خبرنامہ

گجرات کے پاٹن میں 70 سالہ دلت شخص کو زندہ جلانے کا لرزہ خیز واقعہ

پٹن، گجرات – ریاست گجرات کے پاٹن ضلع کے سنتال پور تعلقہ میں ایک انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک بزرگ دلت شخص کو زندہ جلانے کا واقعہ رپورٹ کیا گیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ پیپلا گاؤں کے نزدیک جکھوٹا گاؤں میں پیش آیا، جس نے مقامی آبادی میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔متوفی کی شناخت 70 سالہ ہارجی بھائی دیوا بھائی سولنکی کے طور پر ہوئی ہے، جن کی جلی ہوئی لاش خواتین کے لباس اور زیورات میں ملبوس حالت میں برآمد ہوئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے دھرپور سول اسپتال منتقل کر دیا ہے جب کہ واقعے کی سنگینی کے پیش نظر علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
دلت برادری کے سرگرم رہنما اور واڈگام سے ایم ایل اے جگنیش میوانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ظلم و جبر کی انتہا قرار دیا ہے۔ انھوں نے پولیس اور انتظامیہ سے فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ گجرات میں دلتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا یہ ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔میوانی نے متاثرہ خاندان کو انصاف دلوانے کی اپیل کرتے ہوئے عوام سے دھرپور سول اسپتال میں جمع ہونے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کو مناسب مالی امداد فراہم کرے اور کم از کم دو ایکڑ زرعی زمین ان کے نام الاٹ کرے۔
پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مقامی افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، قتل جکھوٹا گاؤں میں ہوا تھا، تاہم محرکات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔ علاقے میں کشیدگی کے سبب پولیس نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔دوسری جانب، مقامی دلت تنظیموں اور سماجی کارکنان نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے شفاف تحقیقات اور مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔جکھوٹا اور پیپلا گاؤں میں کشیدگی بدستور برقرار ہے، اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر