خبرنامہ

خوفناک بس حادثہ۔الکنندا کے تیزبہاؤ میں بہے مسافر،ریسکیوآپریشن جاری

اتراکھنڈ کے ضلع رودر پریاگ کے گھولتیڑ علاقے میں ایک بس کے الکنندا ندی میں گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 18 مسافر سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف اور مقامی پولیس نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق، 18 میں سے 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، جب کہ 11 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں پوری کوشش کر رہی ہیں۔ اس حادثے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی بھی خبر ہے۔گزشتہ چند دنوں سے کیدارناتھ اور رودرپریاگ کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ہو رہی ہے، جس کے باعث الکنندا ندی کا بہاؤ بھی بہت تیز ہو چکا ہے۔ خدشہ ہے کہ حادثے کے وقت کچھ مسافر ندی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے ہوں۔فی الحال انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں اور بچاؤ کارروائی مسلسل جاری ہے

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر