خبرنامہ

آندھرا پردیش میں خوفناک بس حادثہ، نو افراد جاں بحق

آندھرا پردیش کے ضلع اللّوری سیتارام راجو میں ایک دلخراش بس حادثے نے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق عقیدت مندوں سے بھری ایک نجی بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں نو مسافر موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس اَرکو سے بھدرآچلم کی جانب سفر کر رہی تھی۔مقامی انتظامیہ کے مطابق حادثہ شام تقریباً پانچ بجے پیش آیا۔ رامپاچوڈاوارم کے سب ڈویژن کے افسر نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بس کے گيئر باکس میں اچانک خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث ڈرائیور خطرناک موڑ پر گاڑی پر قابو برقرار نہ رکھ سکا۔ ڈرائیور نے بیان دیا کہ اس نے بارہا گاڑی کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن میکینکل خرابی کے آگے بے بس ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس میں دو ڈرائیوروں سمیت 37 افراد سوار تھے جن کا تعلق چتور ضلع سے تھا اور وہ مذہبی یاترا پر جا رہے تھے۔ بس تقریباً نو کلومیٹر دور ایک دشوار گزار گھاٹی کے راستے پر تھی کہ اچانک بے قابو ہو کر نیچے جا گری۔ اس حادثے میں 22 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ریاست کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحے نے پورے آندھرا پردیش کو غمزدہ کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام سے ہنگامی بنیادوں پر رپورٹ طلب کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہلِ خانہ کے لیے دو لاکھ روپے جبکہ شدید زخمی افراد کے لیے پچاس ہزار روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے اور وہ تمام متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔مقامی انتظامیہ نے جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بس کی فنی خرابی اس سانحے کی اصل وجہ ہوسکتی ہے، تاہم حتمی رپورٹ جاری ہونے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر