امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان 142 ارب ڈالر کا تاریخی دفاعی معاہدہ

امریکہ اور سعودی عرب نے 142 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت جدید ہتھیار اور خدمات فراہم کی جائیں گی۔
امریکہ اور سعودی عرب نے 142 ارب ڈالر کا ایک تاریخی دفاعی معاہدہ کیا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔اس معاہدے کے تحت امریکہ، سعودی عرب کو جدید جنگی ساز و سامان اور دفاعی خدمات فراہم کرے گا۔اس دفاعی تعاون میں درجن سے زائد امریکی کمپنیوں کی تیار کردہ ٹیکنالوجی شامل ہے۔معاہدے کا مقصد سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور خطے میں توازنِ قوت قائم رکھنا ہے۔وائٹ ہاؤس نے اسے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ قرار دیا ہے۔