شدید بارش نے تباہی مچا دی، کئی گاڑیاں ملبے تلے، قومی شاہراہیں بند

منڈی میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، گھروں کو نقصان پہنچا اور دو اہم قومی شاہراہیں بند ہو گئیں۔
ہماچل پردیش کے منڈی شہر میں گزشتہ رات ہونے والی شدید بارش کے بعد حالات بگڑ گئے۔ جیل روڈ کے قریب موسلا دھار بارش کے بعد 15 سے زائد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں جب کہ متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا، جس کے بعد انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔سب سے زیادہ متاثرہ علاقے جیل روڈ اور پیلس کالونی بتائے جا رہے ہیں۔ شدید بارش کے باعث چنڈی گڑھ۔منالی نیشنل ہائی وے بند ہو گیا ہے۔ مجموعی طور پر منڈی میں دو اہم قومی شاہراہیں ۔چنڈی گڑھ۔منالی اور پٹھانکوٹ۔منڈی ۔ بند کر دی گئی ہیں۔چنڈی گڑھ۔منالی ہائی وے پر واڑا، جھلوگی اور دیگر مقامات پر بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، جب کہ پٹھانکوٹ۔ ہماچل پردیش کے منڈی شہر میں گزشتہ رات ہونے والی شدید بارش کے بعد حالات بگڑ گئے۔ جیل روڈ کے قریب موسلا دھار بارش کے بعد 15 سے زائد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں جبکہ متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا، جس کے بعد انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔