پروفیسر سید عین الحسن کو پدم شری ایوارڈ ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد

النور ٹائمز
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کو حکومتِ بھارت کی جانب سے پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ان کی اردو زبان و ادب اور تعلیمی شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ ادارہ النور ٹائمز کی جانب سے انہیں اس عظیم اعزاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے، اور امید کی جاتی ہے کہ ان کی خدمات اردو زبان و ادب اور تعلیم کے فروغ میں مزید نمایاں ہوں گی۔