خبرنامہ

حضرت سید محمد منظر بابو مصطفوی رشیدی کا انتقال

شیخِ طریقت حضرت سید محمد منظر بابو مصطفوی رشیدی سادات پوری قدس سرہ کا انتقال، روحانی دنیا کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت کے درجات بلند فرمائے اور پس ماندگان کو صبر عطا کرے۔

ساداتِ کرام، مشائخِ عظام اور عقیدت مندوں کے لیے نہایت ہی افسوسناک خبر ہے کہ شیخِ طریقت، سید السادات، منبعِ برکات حضرت سید شاہ عبد الشکور علیمی رشیدی سادات پوری قدس سرہ العزیز کے نورِ نظر، مرشدِ طریقت حضرت سید محمد منظر بابو مصطفوی رشیدی سادات پوری قدس سرہ آج کچھ دیر پہلے اس دارِ فانی سے دارِ بقا کی طرف رحلت فرما گئے۔ إنا للہ وإنا إلیہ راجعون۔

یہ المناک خبر سنتے ہی معتقدین و مریدین پر غم کے بادل چھا گئے، اہلِ خانہ اور وابستگان صدمے سے نڈھال ہیں۔ حضرت کی رحلت علمی و روحانی دنیا کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کے وصال سے رشد و ہدایت کے ایک روشن چراغ کی لو مدھم ہو گئی، مگر ان کی علمی، روحانی اور اصلاحی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اللّٰہ تعالیٰ حضرت کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور کرے اور پس ماندگان و عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر