خبرنامہ

ہریانہ کے وزیرانیل وج کا بی جے پی نوٹس پر ردعمل

ہریانہ کے وزیر انیل وج نے بی جے پی کی جانب سے وجہ بتاؤ نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ میڈیا کے ذریعے جواب نہیں دیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ واپس آ کر آرام کرنے کے بعد ہائی کمان کو تحریری جواب دیں گے۔

ہریانہ کے بی جے پی ریاستی صدر اور وزیر اعلیٰ نائب سینی کے حوالے سے دیے گئے بیانات پر وزیر انیل وج کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ اس پر اب توانائی اور نقل و حمل کے وزیر انیل وج کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے تین دنوں سے ذاتی پروگرام کے سلسلے میں بنگلورو میں تھے اور جو نوٹس انہیں بھیجا گیا ہے، اس کا جواب دیں گے۔

انیل وج نے کہا کہ انہیں نوٹس میڈیا کے ذریعے ملا ہے، لیکن وہ میڈیا کے ذریعے اپنا جواب نہیں دیں گے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ ابھی واپس آئے ہیں، گھر جائیں گے، ٹھنڈے پانی سے نہائیں گے، آرام کریں گے، کھانا کھائیں گے اور پھر آرام سے اپنا جواب لکھ کر ہائی کمان کو بھیجیں گے۔

واضح رہے کہ جب بی جے پی کے ریاستی صدر نے انیل وج کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا، اس وقت وہ اپنے ذاتی پروگرام کے سلسلے میں بنگلورو میں تھے اور منگل شام کو ہی بنگلورو سے واپس چنڈی گڑھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ وہاں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انیل وج نے یہ باتیں کہی۔











admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر