خبرنامہ

حمید الرحمٰن ٹی ایم سی اتر دیناج پور کے ضلع چیئرمین،کنہیا لال اگروال ضلع صدرمنتخب

اتر دیناج پور: ترنمول کانگریس کی قیادت نے اتر دیناج پور ضلع میں دو اہم تقرریاں عمل میں لا کر عوامی اور سیاسی حلقوں میں ایک خوشگوار سنسنی پیدا کر دی ہے۔ حلقۂ اسمبلی چوپڑا سے موجودہ ایم ایل اے جناب حمید الرحمٰن کو ضلع چیئرمین (District Chairman) کے باوقار عہدے پر فائز کیا گیا ہے، جب کہ معروف لیڈر جناب کنہیا لال اگروال کو ضلع صدر (District President) منتخب کیا گیا ہے۔
یہ تقرریاں پارٹی کی اعلیٰ قیادت بشمول محترمہ ممتا بنرجی اور جناب ابھیشیک بنرجی کی منظوری سے عمل میں آئی ہیں، جو پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کی سمت ایک اہم اقدام ہے۔ حمید الرحمٰن کی سیاسی بصیرت، عوامی مقبولیت اور زمینی سطح پر متحرک قیادت کے باعث انہیں یہ ذمے داری سونپی گئی ہے۔ وہ نہ صرف چوپڑا علاقے کے مسائل سے واقف ہیں، بلکہ انہوں نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی قیادت بھی کی ہے۔دوسری جانب جناب کنہیا لال اگروال ایک خوش اخلاق، ملنسار اور متحرک شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں، جو ہندو مسلم اتحاد اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ ان کی دوبارہ تقرری سے پارٹی میں نئی توانائی کی امید کی جا رہی ہے۔
ان تقرریوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انقلابی فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور سینئر ٹی ایم سی لیڈر ڈاکٹر صادق الاسلام نے کہا کہ:
“جناب حمید الرحمٰن کی تقرری پارٹی کے لیے تقویت کا باعث بنے گی۔ وہ عوام کے سچے خادم ہیں اور ان کا تجربہ پارٹی کے لیے سرمایہ ہے۔”
اسی طرح آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ (شمالی بنگال و سیمانچل یونٹ) کے صدر پروفیسر محمد شہباز عالم مصباحی (ایچ او ڈی، ڈیپارٹمنٹ آف عربک، سیتل کوچی، سیتل کوچی، کوچ بہار، مغربی بنگال) نے اپنے بیان میں کہا:
“ہم جناب حمید الرحمٰن کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ان کا انتخاب ضلع کے لیے ترقی و ہم آہنگی کی نوید ہے۔ اللہ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔”
مقامی سطح پر ان تقرریوں کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے اور عوام کی امیدیں ان نئی قیادتوں سے وابستہ ہو گئی ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر