خبرنامہ

گرمیت رام رحیم کو 40 دن کی پیرول، قانونی عمل یا رعایت؟

ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو 40 دن کی پیرول پر رہائی مل گئی ہے۔ رام رحیم جنسی زیادتی اور قتل کے سنگین مقدمات میں مجرم قرار دیے جا چکے ہیں اور اس وقت وہ 20 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔اس سے قبل، اپریل 2025 میں بھی انھیں 21 دن کے لیے ‘فرلو’ دی گئی تھی، جس دوران وہ جیل سے باہر رہے۔ تازہ پیرول کے دوران رام رحیم کا قیام ہرنیا کے شہر سرسا میں واقع اپنے ڈیرے کے مرکزی دفتر میں ہوگا۔سال 2017 میں گرمیت رام رحیم کو دو خواتین عقیدت مندوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور ایک صحافی کے قتل کے الزام میں قصوروار قرار دے کر سناریا جیل، روہتک بھیجا گیا تھا۔ ان مقدمات کے بعد ان کے خلاف ملک بھر میں شدید عوامی ردعمل سامنے آیا تھا، جس کے دوران پرتشدد مظاہروں میں کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے تھے۔
اب ایک بار پھر پیرول پر رہائی سے ان کے ڈیرے کے حلقوں میں سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے، جب کہ سوشل میڈیا پر ان کی رہائی پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کچھ لوگ اسے قانونی عمل قرار دے رہے ہیں تو کچھ اسے نظامِ انصاف پر سوالیہ نشان سمجھتے ہیں۔پیرول اور فرلو کے قوانین کو اگر دیکھا جائے تو ہر ریاست میں اس کا الگ طریقہ کار ہوتا ہے۔ خاص طور پر ہریانہ میں 2022 میں متعارف کرائے گئے “گڈ کنڈکٹ پریزنرز (عارضی رہائی) ایکٹ” کے تحت جیل سپرنٹنڈنٹ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی قیدی کے اچھے رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی عارضی رہائی کی سفارش کرے۔یہ سفارش ضلع مجسٹریٹ کو بھیجی جاتی ہے، لیکن حتمی فیصلہ مجاز افسر یعنی متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر یا کمشنر کے اختیار میں ہوتا ہے۔ فیصلے میں قیدی کی سزاؤں، رویے اور عوامی نظم و نسق پر اثرات کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔گرمیت رام رحیم کی مسلسل عارضی رہائیوں سے کئی شہری تنظیمیں اور سماجی حلقے سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا ایسے افراد کو بار بار موقع دینا انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہے یا نہیں۔ تاہم حکومت اور جیل حکام کا کہنا ہے کہ تمام کارروائی قانونی دائرے میں رہ کر کی جا رہی ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر