خبرنامہ

آسٹریلیا کا چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار آغاز

آسٹریلیائی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کو شکست دے کر 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ جاش انگلس کی شاندار 120 رنز کی اننگز اور ایلکس کیری کی حمایت نے میچ کا رخ بدل دیا۔

آسٹریلیائی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار فتح کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ 22 فروری (ہفتہ) کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ آسٹریلیا کو جیت کے لیے 352 رنز کا بڑا ہدف ملا تھا، جسے اس نے 47.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا رن چیس تھا، اور ساتھ ہی یہ آئی سی سی کے ون ڈے ٹورنامنٹس کا بھی کامیاب ترین رن چیس ہے۔ اس سے پہلے آئی سی سی کے ون ڈے ٹورنامنٹس میں سب سے کامیاب رن چیس کا ریکارڈ پاکستان کے نام تھا، جس نے 2023 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 345 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

اس میچ میں آسٹریلیائی ٹیم کی فتح کے ہیرو وکٹ کیپر بیٹر جاش انگلس تھے۔ انگلس نے صرف 86 گیندوں پر ناقابل شکست 120 رنز بنائے، جن میں 8 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ انگلس اور ایلکس کیری کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 146 رنز کی شراکت نے میچ کا پانساپلٹ دیا۔ کیری نے 8 چوکے کی مدد سے 63 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر