خبرنامہ

مہاگٹھ بندھن کا منشور، روزگار اور خواتین پر زور

بہار کے اسمبلی انتخابات کے لیے عظیم اتحاد (مہاگٹھ بندھن) نے اپنا نیا منشور جاری کیا ہے جسے اس بار ’’تیجسوی پتر‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ گزشتہ انتخاب میں اسی اتحاد نے اپنے منشور کو ’’پَرن ہمارا، سنکلپ بدلاؤ کا‘‘ کے عنوان سے پیش کیا تھا۔ اگرچہ نام اور نعرہ دونوں بدلے گئے ہیں، مگر روزگار، نوجوانوں اور خواتین پر توجہ پہلے کی طرح برقرار ہے۔اس نئے منشور کا نعرہ ہے: ’’سَموچی بہار کے سمپورن پرورتن کے لیے‘‘ یعنی پورے بہار کی مکمل تبدیلی کے لیے۔2020کے انتخاب میں 10 لاکھ سرکاری نوکریوں کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن اس بار کا وعدہ اور بھی بڑا ہے،ہر گھر سے کم از کم ایک شخص کو سرکاری ملازمت دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ اتحاد کا کہنا ہے کہ حکومت بننے کے 20 دن کے اندر اس کے لیے قانون لایا جائے گا اور 20 مہینے کے اندر بھرتیاں شروع کر دی جائیں گی۔
منشور میں ’’سی ایم دیدی‘‘ یعنی کمیونٹی موبلائزر خواتین کو سرکاری ملازم کا درجہ دینے اور ان کی تنخواہ 30 ہزار روپے ماہانہ کرنے کا وعدہ بھی شامل ہے۔ جیوِکا گروپ کی خواتین کو دو ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔تعلیم کے شعبے میں 8ویں سے 12ویں جماعت تک کے غریب طلبہ کو ٹیبلٹ فراہم کرنے اور 70 کلومیٹر کے دائرے میں نئی یونیورسٹیاں قائم کرنے کا وعدہ ہے۔کسانوں کے لیے ’’فصل بیمہ‘‘ کے ساتھ ’’کسان بیمہ‘‘ اسکیم لانے، اور مکھانا پروسیسنگ صنعت قائم کرنے کا عہد بھی کیا گیا ہے۔خواتین کے لیے ’’تیجسوی پرن‘‘ میں خصوصی اعلانات شامل ہیں: ہر ماہ 2500 روپے مالی امداد، زچگی اور حیض کی چھٹی کی ضمانت، اور مفت بس سروس فراہم کرنے کا وعدہ۔ اس مقصد کے لیے دو ہزار برقی بسیں خریدنے کا منصوبہ ہے۔عظیم اتحاد نے تاڑی پر عائد پابندی ہٹانے اور شراب بندی قانون پر نظرِثانی کا اشارہ بھی دیا ہے۔
کانگریس کے ایجنڈے کی جھلک بھی منشور میں نمایاں ہے ۔ مقابلے کے امتحانات کے فارم کی فیس معاف کرنے، امیدواروں کو امتحانی مراکز تک مفت سفر کی سہولت دینے، 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرنے اور 25 لاکھ روپے تک مفت علاج کا وعدہ شامل ہے۔یوں ’’تیجسوی پتر‘‘ ایک نئے رنگ روپ کے ساتھ پرانے وعدوں کی توسیع اور سماجی طبقات پر فوکس کا مجموعہ دکھائی دیتا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر