خبرنامہ

بہارکے مسافروں کے لیے خوشخبری،چار نئی ٹرینیں شروع

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے موہری میں ایک اہم دورہ کیا، جس دوران انھوں نے ریاست کے لیے 7200 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ دیا۔ اس موقع پر چار نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا بھی افتتاح کیا گیا۔ یہ نئی ریل سروسز پٹنہ-نئی دہلی، موہری-آنند وہار، دربھنگہ-گومتی نگر (لکھنؤ) اور بھاگلپور-گومتی نگر (لکھنؤ) کے درمیان چلائی جائیں گی۔ ان ٹرینوں سے بہار، اتر پردیش اور دہلی کے عام مسافروں کو بہتر سہولتیں ملیں گی۔پٹنہ کے راجندر نگر سے نئی دہلی جانے والی امرت بھارت ایکسپریس ٹرین (نمبر 03261) دوپہر 11:45 پر روانہ ہوگی اور اگلے دن صبح دہلی پہنچے گی۔ راستے میں یہ گاڑی پٹنہ جنکشن، داناپور، آرا، بکسر، دین دیال اپادھیائے، سُبیدارگنج، گووندپوری، اور غازی آباد جیسے اہم اسٹیشنوں پر رکے گی۔ ہر اسٹیشن پر تقریباً پانچ سے دس منٹ کا وقفہ ہوگا۔
بھاگلپور سے گومتی نگر جانے والی ایک اور نئی ٹرین (نمبر 13435/13436) ہفتہ وار بنیاد پر چلے گی۔ یہ ٹرین صبح 11:45 پر بھاگلپور سے روانہ ہوکر اگلی صبح 8:30 پر گومتی نگر پہنچے گی۔ دورانِ سفر یہ گاڑی سُلطان گنج، جمال پور، کیول، شیخ پورہ، نوادہ، تِلیا، مانپور، گیا، دہری آن سون، ساسارام، بھبھوا روڈ، دین دیال اپادھیائے، وارانسی، جونپور، ایودھیا دھام اور ایودھیا کینٹ سے ہوتی ہوئی گومتی نگر پہنچے گی۔
دربھنگہ سے گومتی نگر کے لیے بھی امرت بھارت ایکسپریس چلائی گئی ہے جو صبح 11:45 پر روانہ ہوگی اور اگلے دن صبح 4:05 پر منزل پر پہنچے گی۔ اس ٹرین کی راہ میں کمتل، جنک پور، سیتامڑھی، برگینیا، گھوڑاسہن، رکسول، سِکتا، ہرینگر، بگہا، پانیہوا، کپتان گنج، گورکھپور، بستی، منکاپور، اور ایودھیا جیسے اسٹیشن آئیں گے۔موہری سے آنند وہار کے لیے بھی ایک امرت بھارت ایکسپریس ٹرین (نمبر 05599) شروع کی گئی ہے، جو صبح 11:45 پر بپو دھام موہری سے روانہ ہوگی۔ راستے میں سگولی، بیتیا، نرکٹیاگنج، ہرینگر، بگہا، سسبا بازار، کپتان گنج، گورکھپور، بستی، منکاپور، گونڈا، لکھنؤ، بریلی، مرادآباد اور غازی آباد پر رُکنے کے بعد یہ گاڑی اگلے دن صبح 10 بجے آنند وہار پہنچے گی۔یہ تمام نئی ٹرینیں ریاستی رابطوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو زیادہ آرام دہ، تیز اور محفوظ سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر