خبرنامہ

ایران جنگ کے عالمی اثرات: بھارت بھی متاثر

ایران میں جاری کشیدگی نے دنیا بھر کو متاثر کیا ہے اور اس کے اثرات بھارت تک بھی پہنچے ہیں۔ اس تنازعے کے باعث عالمی معیشت، توانائی کی منڈی اور سپلائی چین پر گہرا اثر پڑا ہے۔بھارت، جو اپنی تیل اور گیس کی بڑی ضروریات کا زیادہ تر حصہ مشرقِ وسطیٰ سے درآمد کرتا ہے، اس صورتحال سے خاص طور پر متاثر ہوا ہے۔ ہرمز کی اہم آبی گزرگاہ میں رکاوٹ کے باعث تیل اور گیس کی ترسیل متاثر ہوئی، جس سے عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
اہم اثرات:
1خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ:
جنگ سے پہلے تیل کی قیمت تقریباً 70 ڈالر فی بیرل تھی، جو اب بڑھ کر 100 ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہے، جس سے بھارت کا درآمدی بل بڑھ گیا ہے۔
2 پٹرول اور ڈیزل مہنگا:
بھارت میں پریمیم پٹرول اور صنعتی ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
3گیس کی قلت:
رسد میں کمی اور ترسیل کے مسائل کی وجہ سے ایل پی جی اور ایل این جی کی دستیابی متاثر ہوئی ہے۔جس کا کافی اثر بھارت پر پڑا ہے۔
4رہائشی گیس کے نرخ میں اضافہ:
گھریلو اور کمرشل گیس سلنڈرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
5 کھانے پینے کی اشیاء مہنگی:
گیس اور ایندھن کی مہنگائی کے باعث روزمرہ اشیا جیسےہوٹل کے کھانے، چائے، سموسے وغیرہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
6آن لائن فوڈ سروس مہنگی:
مختلف فوڈ ایپ کمپنیوں نے اپنے چارجز میں اضافہ کیا ہے۔
7زرعی کھاد کی کمی کا خدشہ:
عالمی سطح پر یوریا اور دیگر کھادوں کی سپلائی متاثر ہونے سے بھارت میں بھی قلت کا خطرہ ہے۔
8روپیہ کمزور ہوا:
امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی کرنسی کی قدر میں کمی آئی ہے۔
9اسٹاک مارکیٹ میں مندی:
سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان ہوا ہے اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے۔
10غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی:
بیرونی سرمایہ کاروں نے بڑی مقدار میں پیسہ نکال لیا ہے۔
11سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ:
قیمتی دھاتوں کی قیمتیں غیر مستحکم ہو گئی ہیں۔
12ہوائی سفر مہنگا:
پروازوں کے راستے تبدیل ہونے سے ایندھن اور انشورنس کے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔
13پروازوں کی منسوخی:
کئی بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
14پلاسٹک اور کیمیکل صنعت متاثر:
پیٹروکیمیکل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس سے صنعتوں پر دباؤ ہے۔
15پلاسٹک مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان:
اگر صورتحال برقرار رہی تو قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
16بجلی سے چلنے والے آلات کی مانگ میں اضافہ:
گیس کی مہنگائی کے باعث الیکٹرک ککر اور انڈکشن چولہے کی طلب بڑھ گئی ہے۔
17خلیجی ممالک میں پھنسے بھارتیوں کا مسئلہ:
کشیدگی کے باعث ہزاروں بھارتی شہریوں کی واپسی مشکل ہو گئی ہے۔
18ترسیلات زر پر اثر:
خلیجی ممالک میں رہنے والے بھارتیوں کی آمدنی متاثر ہونے سے ترسیلات کم ہو سکتی ہیں۔
19برآمدات میں رکاوٹ:
خلیجی ممالک تک بھارت کی برآمدات متاثر ہوئی ہیں۔
20چابہار منصوبہ متاثر:
ایران میں جاری کشیدگی کے باعث بھارت کا اہم منصوبہ بھی متاثر ہوا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر