خبرنامہ

غزہ ایک بار پھرخون میں نہا گیا:95 فلسطینی شہید

غزہ کی صورتحال ایک بار پھر شدید بحرانی شکل اختیار کر چکی ہے، جہاں اسرائیلی فضائی حملوں نے تباہی مچا دی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، غزہ کے صبرا علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی بمباری کی گئی، جس میں کم از کم 37 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔ سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے اب بھی درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں اور غالب گمان یہی ہے کہ وہ تمام افراد بھی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ادھر شمالی غزہ کے جبالیہ علاقے میں شہریوں پر کیے گئے ایک فضائی حملے میں 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جنوبی غزہ میں بھی اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری رہا، جہاں ایک گھر اور موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 21 افراد جاں بحق ہوئے۔ صرف ہفتے کی صبح سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 95 تک جا پہنچی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، 18 مارچ سے جاری حملوں کے نتیجے میں اب تک 4497 فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے شمال مغربی غزہ کی متعدد آبادیوں کو فوری انخلاء کے احکامات دیے ہیں، جس سے ہزاروں افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ سلسلہ اب روزمرہ معمول بن چکا ہے، جس میں شہریوں کو مسلسل بے گھر ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جب کہ محفوظ مقامات کی قلت کی وجہ سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال، یونیسیف نے موجودہ حالات کو خواتین اور بچوں کے لیے بدترین قرار دیا ہے۔ شدید بمباری، خوراک کی قلت، بار بار کی نقل مکانی اور قحط کی صورتحال نے لاکھوں افراد کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ شمالی غزہ کے تمام ہسپتال بند ہو چکے ہیں، جب کہ خان یونس کے ناصر اور الأمل ہسپتال بند ہونے کے قریب ہیں، جس سے زخمیوں اور مریضوں کو فوری خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ادارے نے طبی امداد اور بین الاقوامی تحفظ کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔
مارچ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فوج نے حملے دوبارہ شروع کیے، اور 17 مئی سے جنوبی اور شمالی غزہ میں زمینی کارروائیاں تیز تر ہو چکی ہیں۔ اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے مکمل خاتمے، غزہ پر مکمل کنٹرول اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر