غزہ میں جنگ بندی کے بعد پہلی بار جمعہ کے لیے جمع

غزہ۔ فلسطین
غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد پہلی بار نمازی نماز جمعہ کے لیے مسجدوں میں جمع ہوئے۔ خان یونس میں واقع محمد ناصرالدین البانی مسجد میں نماز ادا کی گئی۔ اسرائیل اور حماس نے تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جس سے 15 ماہ سے جاری جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل میں 1200 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ اسرائیلی کارروائیوں میں غزہ میں 46 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔