لوناوالا میں گینگ ریپ کا واقعہ، ایک ملزم گرفتار

لوناوالا میں ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کا واقعہ، پولیس نے ایک ملزم گرفتار کر لیا جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
مہاراشٹر کے لوناوالا میں ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کا ایک المناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزمان نے مظلومہ کو زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھایا اور چلتی گاڑی میں اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزمان لڑکی کو مختلف مقامات پر لے گئے اور وہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے اب تک ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جب کہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ظالموں نے زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک کے کنارے پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی لوناوالا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے، پولیس نے 12 گھنٹوں کے اندر ہی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ باقی ملزمان کو پکڑنے کے لیے پولیس کی مختلف ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
