سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سات سال قید کی سزا

راولپنڈی۔پاکستان
راولپنڈی کی عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس معاملے کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو 14 برس اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سات سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے عمران خان کو دس لاکھ اور بشریٰ بی بی کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔اگر جرمانے ادا نہیں کیا گیا تو مزید عمران خان کو 6ماہ اور ان کی اہلیہ کو تین ماہ قید کی سزا کاٹنی ہوگی۔