خبرنامہ

بہار میں نئی حکومت کی تشکیل، نتیش کمار پھر وزیر اعلیٰ

بہار میں نئی حکومت کی تشکیل کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور تمام انتظامات تقریباً مکمل ہو چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ نتیش کمار جمعرات کے روز دسویں مرتبہ ریاست کے وزیرِاعلیٰ کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں منعقد کی جائے گی، جس میں ملک کی بڑی سیاسی شخصیات کی آمد متوقع ہے۔تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیرِ داخلہ امیت شاہ، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ، بی جے پی کے قومی صدر و مرکزی وزیر جے پی نڈا، اور این ڈی اے کی حکومت والے گیارہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔ نتیش کمار کے ساتھ این ڈی اے میں شامل اتحادی جماعتوں کے ارکانِ اسمبلی بھی وزیر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔
دو ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تجویز، ایک نام طے
این ڈی اے سے منسلک معتبر ذرائع کے مطابق ریاست میں تشکیل پانے والی اس نئی حکومت میں بھی دو نائب وزرائے اعلیٰ شامل ہوں گے اور دونوں کا تعلق بی جے پی سے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ڈپٹی وزیراعلیٰ کے طور پر سمّرات چودھری کا نام تقریباً طے کر لیا گیا ہے، تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ وجے سنہا کو دوبارہ اس منصب پر فائز کیا جائے گا یا نہیں۔
اسمبلی کے اسپیکر کا عہدہ بھی بی جے پی کے حصے میں
اطلاعات کے مطابق اس مرتبہ اسمبلی کے اسپیکر کا عہدہ بھی بی جے پی کو ملے گا۔ پارٹی نے اپنے سینئر رکنِ اسمبلی پریم کمار کو اسپیکر کے ممکنہ امیدوار کے طور پر آگے بڑھایا ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ انتخابات میں بی جے پی نے 89 نشستیں جیت کر ریاست کی سب سے بڑی جماعت کی حیثیت حاصل کر لی ہے، لہٰذا نئی کابینہ میں اس کا اثر و رسوخ بھی زیادہ ہوگا۔ دوسری طرف جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے وزارتی کوٹے میں زیادہ ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نتیش کمار کے ساتھ تقریباً 20 وزرابھی حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نئی کابینہ میں 9 اعلیٰ ذاتوں، 5 دلتوں اور دیگر پس ماندہ طبقات کے نمائندگان کی شمولیت متوقع ہے۔جے ڈی یو کے ممکنہ وزرامیں وجے کمار چودھری، وجیندر پرساد یادو، شروَن کمار، اشوک چودھری، لیسی سنگھ، جمعہ خان، رتنیش سادا، سنیل کمار، شیام رَجک اور دامودر راوت شامل ہو سکتے ہیں۔
بی جے پی کے ممکنہ وزراء میں سمّرات چودھری، وجے کمار سنہا، نیتن نوین، رینو دیوی، نیتش مشرا، منگل پانڈے، نیرج ببلو، سنجے سراوگی، ہرِی ساہنی اور رجنیش کمار کے نام شامل ہیں۔اس کے علاوہ این ڈی اے کی دوسری اتحادی جماعتوں،چراغ پاسوان، جیتن رام مانجھی اور اپیندر کشواہا کی پارٹیوں سے بھی وزرا کو شامل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر