خبرنامہ

پنجاب میں سیلاب کا خطرہ، لودھیانہ کے 14 دیہات متاثر ہونے کا خدشہ

پنجاب کے ضلع لودھیانہ میں ستلج دریا کا پانی خطرناک حد تک بڑھنے سے سیلاب کا خطرہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔ خاص طور پر گاؤں سسرالی کے نزدیک بند میں پچھلے 48 گھنٹوں سے لگاتار کٹاؤ جاری ہے، جس کے نتیجے میں جمعہ تک بند میں 16 فٹ کی دراڑ آ چکی ہے۔ پانی کا دباؤ اتنا بڑھ چکا ہے کہ کسانوں کے ٹیوب ویل بہہ گئے ہیں، اور پانی قریبی رنگ بند تک جا پہنچا ہے۔ یہ رنگ بند اصل بند سے 700 میٹر کی دوری پر بنایا گیا تھا، جو اب خود خطرے میں ہے۔صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر تعینات کی گئی ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ کٹاؤ روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے، مگر تاحال کوئی خاص کامیابی نہیں ملی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر پانی کا بہاؤ اسی طرح جاری رہا تو لودھیانہ کے کم از کم 14 دیہات متاثر ہو سکتے ہیں، اور شہر کے کئی علاقے جیسے راہوں روڈ، ٹبہ روڈ، تاجپور روڈ، نوروالہ روڈ اور سمرالہ چوک تک پانی پہنچنے کا امکان ہے۔ دھناسو (سہنےوال) علاقے میں بھی پانی بھرنے کا اندیشہ ہے، جہاں لگ بھگ 50 ہزار افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب ہوشیارپور میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں چنتا پورنی۔دھرم شالہ قومی شاہراہ پر ایک ایمبولینس کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ دو افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایمبولینس کنگڑا سے مریض کو لے کر آرہی تھی۔ریونیو، بحالی و آفات سے نمٹنے کے وزیر ہردیپ سنگھ منڈیا کے مطابق، 4 ستمبر تک ریاست کے 14 اضلاع میں 43 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ اب تک 21,929 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور 196 امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جن میں 7,108 افراد نے پناہ لی ہے۔ریاست بھر میں 23 اضلاع کے 1,948 دیہات سیلاب سے متاثر ہیں اور تقریباً 3.84 لاکھ افراد براہ راست متاثر ہو چکے ہیں۔ مرکزی حکومت کی ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں تاکہ مکمل رپورٹ تیار کی جا سکے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر