خبرنامہ

بہار انتخابات کے لیے حتمی ووٹر لسٹ جاری،7 کروڑ 42 لاکھ رجسٹرڈ

بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ریاست کی تمام 243 اسمبلی نشستوں کی حتمی ووٹر لسٹ جاری کر دی ہے۔ نئی فہرست کے مطابق بہار میں اس بار 7 کروڑ 41 لاکھ 92 ہزار 357 رائے دہندگان اپنی رائے دہی کا حق استعمال کریں گے۔اعداد و شمار کے مطابق 24 جون تک بہار میں کل ووٹروں کی تعداد 7 کروڑ 89 لاکھ 60 ہزار 844 تھی۔ اسپیشل سمری ریویژن (SIR) کے دوران تقریباً 65 لاکھ 64 ہزار 75 نام فہرست سے ہٹا دیے گئے، جن میں بڑی تعداد ان افراد کی تھی جن کا انتقال ہو چکا تھا، جن کے نام دو یا زیادہ حلقوں میں درج تھے یا پھر جو اپنا پتہ تبدیل کر چکے تھے۔اس کے علاوہ یکم اگست کے بعد مزید 3 لاکھ 66 ہزار 742 ووٹروں کے نام فہرست سے نکالے گئے۔ اس طرح کل ملا کر 69 لاکھ 30 ہزار 817 ووٹر لسٹ سے باہر ہو گئے۔ تاہم اسی دوران 21 لاکھ 53 ہزار 343 نئے ووٹروں کے نام فہرست میں شامل بھی کیے گئے۔ ان میں 18 سے 19 برس کی عمر کے 14 لاکھ 1 ہزار 50 نوجوان ووٹرز بھی شامل ہیں جو پہلی بار ووٹ ڈال سکیں گے۔
حتمی ووٹر لسٹ کی تفصیلات
• کل ووٹر: 7,41,92,357
• مرد ووٹر: 3,92,07,804
• خواتین ووٹر: 3,49,82,828
• 85 سال سے زائد عمر کے ووٹر: 4,03,985
• نئے نوجوان ووٹر (18-19 برس): 14,01,050
• معذور ووٹر: 7,20,709
• تھرڈ جینڈر ووٹر: 1,725
انتخابی فہرست کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرد ووٹروں کی تعداد خواتین کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہے، تاہم خواتین کی شمولیت بھی بڑی تعداد میں ہے۔ معذور افراد اور تھرڈ جینڈر ووٹرز کو بھی ووٹر لسٹ میں باقاعدہ جگہ دی گئی ہے تاکہ سبھی طبقات انتخابات میں اپنی رائے کا اظہار کر سکیں۔کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ابھی بھی ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے کا موقع موجود ہے۔ اگر کسی شخص کا نام کسی وجہ سے فہرست میں شامل نہیں ہو پایا تو وہ دعویٰ اور اعتراض کے عمل کے تحت اپنا اندراج کرا سکتا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق نام حذف ہونے کی بنیادی وجوہات تین ہیں: موت، ایک سے زیادہ جگہ پر اندراج اور رہائش کے پتے کی تبدیلی۔ماہرین کے خیال میں اس بار ووٹر لسٹ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہونا انتخابی عمل کو مزید متحرک بنائے گا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر