مشہور عربی صحافی مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی کا انتقال

لکھنؤ: (رپورٹر)
لکھنؤ: (رپورٹر) عربی زبان و ادب کے مشہور صحافی اور ممتاز دینی ادارہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظر عام، حضرت مولانا سید جعفر مسعود حسنی ندوی صاحب، کا ایک المناک سڑک حادثے میں انتقال ہو گیا۔
مولانا مرحوم نہ صرف عربی صحافت میں اپنی بے مثال خدمات کے لیے جانے جاتے تھے، بلکہ ندوۃ العلماء کے ناظر عام کے طور پر بھی ان کی شاندار انتظامی اور تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مولانا کی تدفین تکیہ، رائے بریلی میں انجام دی جائے گی۔
یہ خبر علمی و دینی حلقوں میں شدید رنج و غم کا باعث بنی ہے، اور کئی ممتاز شخصیات نے مولانا کے انتقال کو ملت اسلامیہ کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔